لکھنو(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک عدالت نے پچاس برس پرانی ایک مسجد کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے جس کے باعث کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم ) کی عدالت نے ریاست کے شہر باغپت کے راجپور کھامپور گائوں میں موجود مسجد کو گرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے مسجد کے متولی پر تقریباً سوا چار لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ متولی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوںنے مسجد گائوں میں تالاب کی اراضی پر غیر قانونی طو ر پر تعمیر کرائی ہے ۔عدالت کے اس فیصلے سے گائوں کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر ڈوڈ گئی ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ یہ حکم غلط ہے اور وہ مسجد کو کسی قیمت پر شہیدکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بھارت: عدالت کا 50 برس پرانی مسجد شہید کرنے کا حکم، علاقے میں کشیدگی
Nov 10, 2024