کوئٹہ: 3 کوئلہ ٹرک نذر آتش، ڈپٹی کمشنر، ایس پی ہرنائی کی گاڑیوں پر فائرنگ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ زیارت مین روڈ پر مانگی کے مقام پر کوئلے سے لدے تین ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی۔ لیویز حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے تین ٹرکوں کو آگ لگائی۔ ٹرکوں میں ہرنائی کے علاقے شاہرگ اور کھوسٹ سے نکالا گیا کوئلہ سپلائی کیا جا رہا تھا‘ نامعلوم افراد نے ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق فائرنگ سے ایس پی ہرنائی محفوظ رہے۔ محافظ زخمی ہو گیا۔ مانگی کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی۔ ڈی سی زیارت کے مطابق فائرنگ سے مائنز انسپکٹر خلیل ملازئی شہید ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن