یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس میں عرب ویک کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

Nov 10, 2024

صاحبزادہ عتیق الرحمن

سعودی عرب کی سرپرستی میں یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس میں عرب ویک کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یونیسکو میں عرب گروپ کی صدر اور اردن کی سفیر محترمہ لینا الحدید نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ 

سعودی سفیر ڈاکٹر فہد الرووالی اور محترمہ لینا الحدید نے ہفتہ عرب تقریب کا افتتاح کیا۔
ستر سال سے زائد عرصے میں پہلی بار، سعودی عرب کی قیادت میں عرب اقوام پیرس میں جمع ہوئیں اور یونیسکو  پیرس کے زیر اہتمام ہفتہ عرب کے دوران اپنی ثقافت کو منانے اور فروغ دینے کے عملی اقدامات کئے۔
سعودی عرب کی سرپرستی میں اردن ، قطر ، کویت ، بحرین ، عرب امارات ، عمان ،الجزائر، مراکش، تیونس، قطر، موریطانیہ، یمن، شام، عراق، لیبیا، فلسطین، مصر  سمیت  بائیس عرب ممالک نے پورے جوش و خروش سے عرب ویک منایا، یونیسکو ہیڈکوارٹر کے کھلے ہال میں عرب ممالک کے اسٹینڈ لگائے گئے ، جن پر ہر ملک نے عرب کلچر اور اپنے ملک کی ثقافت کو اجاگر کیا۔ 
سعودی عرب کے سفیر  ڈاکٹر فہد الروالی نے دیگر سفراء￿  کے ہمراہ تمام ممالک کے اسٹالز  کا دورہ کیا ، روایتی عرب قہوے سے لطف اندوز ہوئے ، مہمانوں کو روایتی مٹھائیاں پیش کی گئیں ، عرب روایتی موسیقی سے مہمان محظوط ہوتے رہے اور فنکاروں کو دل کھول کر داد بھی دی.
اس خوبصورت تقریب میں مملکت سعودی عرب کے زیر اہتمام، جس کی نمائندگی قومی کمیشن برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کرتی ہے  عرب ممالک کی ثقافت ، کلچر ، تاریخ ، رنگ ، موسیقی ، مہمان نوازی کو نمایاں کیا گیا، یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے مرکزی ہال میں عرب رقص اور موسیقی سے مہمانوں کو محظوظ کیا گیا۔  
یونیسکو عرب گروپ کی صدر لینا الحدید نے سعودی عرب ، قطر ، بحرین و دیگر سفراء￿  کرام کو ثقافتی تخائف پیش کئے۔ یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس میں دو روزہ عرب ویک کی افتتاحی تقریب میں سفارتکاروں اور اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  یہ تقریب عرب دنیا اور یونیسکو کے درمیان تعاون میں ایک فیصلہ کن قدم کی نشاندہی اور ایک نیا باب ہے ، عرب ویک منانے کا یہ تاریخی اقدام عرب ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون میں ایک تاریخی موڑ ہوگا۔ اور اقوام متحدہ کی تنظیم، اس طرح عرب ثقافت کی موجودگی کو مزید مضبوط کرے گی۔

مزیدخبریں