سعودی عرب پاکستان میں توانائی، معدنیات، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے

Nov 10, 2024

ممتاز احمد بڈانی

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کی بدولت پاک سعودی تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے جس میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں دو طرفہ تعاون اور نئے کاروباری معاملات کو بہتر بنایا جا رہا ہے جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں سفارت خانہ پاکستان میں سفیر احمد فاروق نے صحافیوں کو پاک سعودی تعلقات اور سفارت خانہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سمیت دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان میں توانائی، معدنیات، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں چاول، ریڈمیٹ اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر اشیاء￿  کی ایکسپورٹ میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب میں فروغ پا رہی ہیں جن سے 50 فیصد ریونیو میں اضافہ ہوا ہیاور ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ آئی ٹی کمپنیاں سعودی مارکیٹ سے فاہدہ اٹھائیں سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سپورٹس، سرجیکل، بلڈنگ میٹریل،ماربل،کیبلز سمیت دیگر پرائیویٹ سیکٹر کی مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں وسعت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے تاکہ ان اشیاء￿  کی براہ راست ایکسپورٹ کو یقینی بنایا جاسکے اور ہنر مند افرادی قوت کو بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ سعودی عرب میں ہنر مند افراد کی طلب کو دیکھتے ہوئے افرادی قوت میں بھی اضافہ کر رہے ہیں اور گزشتہ سال سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں نے زرمبادلہ کی مد میں سات ارب ڈالرز پاکستان بھجوائیسفیر پاکستان احمد فاروق نے حالیہ سعودی وفد کے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب سے سابک،آرمکو، البیک سمیت 50 بڑی کمپنیوں کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں 27 ایم او یو سائن ہوئے جس سے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو ممکن بنایا جائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ پبلک ڈپلومیسی کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے جس کیلییثقافت،ادب،فلم،ٹی وی اور دیگر امور کو بڑھایا جا رہا ہے

مزیدخبریں