عشق رسولؐ  کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا،حاجی ظفر اقبال

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عشق رسولؐ  کے بغیر ایمان کامل نہیں اور نبی ؐ  رحمت اللعالمین اور خاتم النبیین ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے  یہاں جامع مسجد  فاطمہ الزہرا ٹاہلی موہری روڈ پر  منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نبی ؐ  کی آمد سے حق و سچ کی شمع روشن ہوئی اور جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا  اور عدل و انصاف کا نظام قائم ہوا۔  سردار انبیا اور خاتم النبیین  ؐ کی شان ہے کہ خود اللہ تعالی ان پر درود بھیجتا ہے۔ نبی ؐ   تمام عالمین کے لیے باعث رحمت و برکت ہیں۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں محفل میلاد سے  دیگر علما و مشائخ نے بھی خطاب کیا  جبکہ ثنا خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا 

ای پیپر دی نیشن