اسلام آباد( وقائع نگار) غم حسین میں آنسو بہانا بھی عبادت ہے خوش نصیب ہے وہ آنکھ جو غم حسین میں نم رہے دنیا بھر میں قیام امن کے لیے حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا عشق مصطفی اور عشق اہل بیت کے بغیر دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے ملک فضل کریم اور ملک ضیغم عباس علوی کی رہائش گاہ ڈھوک حمیدہ فیصل ٹان فتح جنگ روڈ میں منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب میں کیا اس موقع پر ذاکربحر المصائب اقبال حسین شاہ بجاڑ ذاکر اہل بیت ناہید عباس جگ مولانا سید ضغیر شاہ و دیگر ذاکرین نے ذکر محمد وآل محمد بیان کیا اس موقع پر پیر سید عاصم شاہ سید ذوالقرنین علی حیدر سید حسنین علی حیدر ایڈوکیٹ ملک قیصر ملک دلدار و دیگر بھی شریک تھے ملک فضل کریم اور ملک ضیغم عباس علوی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا سید اقبال شاہ بجاڑ نے کہا کہ غم حسین پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں غم حسین اور ماتم ہمارے خون میں شامل ہے ۔