چکوال(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کی زیر نگرانی ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں اور مختلف یونین کونسلز کی ریسکیو رضاکار ٹیموں کے درمیان کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے مقابلے کروائے گئے جس میں ضلع بھر سے 10 یونین کونسلز کی ٹیموں نے شمولیت حاصل کر کے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز نے چیلنج میں حصہ لیا ریسکیو والنٹیئرز چیلنچ کا انعقاد سب اسٹیشن کلر کہار منعقد کیا گیا جس میں ریسکیو افسران ریسکیو سٹاف اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، مقابلوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں زخمیوں کی درجہ بندی کرنا، ابتدائی طبی امداد دینا، آگ لگنے کی صورت میں بروقت کارروائی کرنا، بلڈنگ گرنے کی صورت میں مریضوں کی تلاش اور نکالنے کا طریقہ، اور ڈوبنے و الے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلہ جات کا مقصد رضاکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو 1122 کے پہنچنے سے پہلے محفوظ طریقے سے موقع پر پہنچ کر لوگوں کی جان بچانا ہے ۔