مری( نامہ نگار خصوصی)سنیٹر سعدیہ خان عباسی نے شا عرِ مشرق کے 148 ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ علامہ اقبال نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الک وطن کا ویژن دیا ، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی آفاقی شاعری کے ذ ر یعے مسلمانوں میں نئی روح پھونکی اور فکری رہنمائی کی۔ علامہ اقبال کی شاعری جھوٹ، نفرت و تقسیم کی سیاست کے خلاف مزاحمت کرنے اور وسیع تر قومی اتفاق و اتحاد پید ا کرنے کا پیغام ہے۔ علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کریں کہ کسی کو ملک و معاشرے میں تقسیم اور انتشار نہ پھیلانے دیں گے۔
علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الک وطن کا ویژن دیا، سعدیہ خان عباسی
Nov 10, 2024