کھنڈہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سابق جنرل کونسلر ملک محمد شفیق نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ن لیگ لازم و ملزوم ہیں قائد میاں محمد نوازشریف ،وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہیں حلقہ میں ترقیاتی کام کروانے پر ایم این اے ملک سہیل کمڑیال,ایم پی اے چوہدری شیر علی خان ,چئیر مین ہیلتھ کمیٹی سردار افتخار احمد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میاں برادران حالات کامقابلہ کرنے والے سیاستدان ہیں جو ملکی خوشحالی کی خاطر برسرپیکار ہیں صرف مسلم لیگ ن ہی عوام کی ترجمان اور ریلیف دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی مریم نوازشریف دن رات محنت کرکے ملکی معیشت کی سمت درست کررہی ہیں ملک ہے تو ہم ہیں اسی ملک کی بدولت ہی ہماری عزت ہیانہوں نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی میگا پراجیکٹس ہیں سب پر میاں برادران کی مہر لگی ہے اب موجودہ حکومت میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز خدمت کے مشن کو تیزی سے آگے بڑھارہی ہیں پنجاب کے عوام کی خوشحالی انکی اولین ترجیح ہے ۔