ضلع جہلم میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری

 جہلم(نامہ نگار )لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت ضلع جہلم میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری، ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹہ خشت اور غیر معیاری پلانٹس کے خلاف کارروائی۔ اس سلسلے میں تحصیل سوہاوہ میں پرانی بی ٹی کے ٹیکنالوجی پر چلنے والے تین بھٹہ خشت، جن میں وی آئی پی بھٹہ، خان بھٹہ اور شیرازی بھٹہ شامل ہیں، کے غیر قانونی ڈھانچے مسمار کر دیے گئے۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایات پر محکمہ ماحولیات نے پانچ دیگر پلانٹس کا معائنہ بھی کیا، جن میں مٹی اور گرد کو کنٹرول کرنے والے ویٹ اسکربرز نصب نہ ہونے پر ان پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ ماحولیا تی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل اور ماحول دوست قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن