فتح جنگ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے را ذہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4حاجی ملک ریا ست علی سدھریال نے کوئٹہ بم دھماکے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے والے درندے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلوچستان دہشت گردوں کے نشانے پر ہے جن کو پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی انھوں نے کہا کہ دہشت گرد بیرونی آقاں کے اشاروں پر ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے درپے ہیں گوادر بلوچستان کی بندر گاہ سی پیک اور دیگربلوچستان میں دیگر میگا پراجیکٹ دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے انھوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں ہماری عظیم افواج کے بہادر نوجوان ملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنے خون کے نذرانے پیش کر رہے ہیں جن کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ بے گناانسانوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ملکی سلامتی کے ادارے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے اور ان کے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔
دہشت گرد پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں،حاجی ملک ریاست علی سدھریال
Nov 10, 2024