اہلیان مری ضلع کابوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں، حوالدار مطلوب عباسی

 مری(بیورو رپورٹ )ٹرانسپورٹر ونائب صد ر مرکزی انجمن تاجران مری حوالدار مطلوب عبا سی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مری ایک پسماندہ علاقہ ہے اوررقبہ کے لحاظ سے بہت محدود ہے،اہلیان مری ضلع کابوجھ اٹھانے سے قاصر ہے لہذا ضلع کابوجھ نہ ڈالاجائے انہوں نے کہا کہ انتظامی مشینری مکمل غیر فعال اورمسائل کے انبار ہیں جبکہ مری کی دیگر تنظیمیں بھی غیر فعال ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حالات اورسیکشن فور کے نفاذ کے باعث مری کے کاروباری حلقوں میں خوف وہراس کی کیفیت پائی جارہی ہے،مر ی کی انتظامیہ صرف فوٹوسیشن تک ہی محدودہوچکی ہے اصلاح کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی نہ کوئی پلاننگ ہے نہ ہی عوامی رائے کوشامل کیاجاتا ہے دفاتر میں بیٹھ کر قانون بناکر عوام اورکاروباری حضرات پر ٹھونس دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرہمارے مسائل کوحل کرنے پر توجہ نہ دی گئی توموٹرایجنسی کے تاجر اورٹرانسپورٹر احتجاج پر مجبور ہونگے۔  

ای پیپر دی نیشن