اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجرا ن پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو یوم اقبال کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو علامہ محمد اقبال کے افکار کی پیروی کرنے کی اشد ضرورت ہے عظیم شاعر اور مفکر علامہ محمد اقبال نے مسلم امہ میں خودی اور جدوجہد کا جذبہ بیدار کیااور تحریک ازادی کو ایک نئی روح بخشی جبکہ انہوں نے مسلمانوں کو اتحاد اتفاق اورنظم و ایمان کی تعلیم دی انہوں نے کہا آج مسلمانوں کو درپیش مسائل سے نکلنے کے لئے اقبال کی فکری رہنمائی اور افکار سے رہمنائی حاصل کرنی چاہئیے مسلمانوں کو اپنے وقار اور عظمت کو دوبارہ پانے کے لئے اقبال کی تعلیمات اور پیغام کو اپنانا ہوگا ۔