اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وطن عزیزپاکستان میں خدمات اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری کاکردار ہمیشہ مثالی رہاہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں اقلیتوں کی بھرپور شمولیت اور آگے بڑھنے کاسلسلہ جاری۔ اسی حوالے سے مسیحی برادری کے سپوت شہزاد رفیق جو کہ اسلام آباد پولیس میں بطور اے ایس آئی فرائض سرانجام دے رہے ہیں کو کارکردگی کی بنیاد پر ترقی دیتے ہوئے سب انسپکٹر کے بیج لگائے گئے۔پولیس میں محکمانہ ترقیوں کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی جانب سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے شہزاد رفیق کو رینک لگانے پر پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری المصروف سبطی شاہ، مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پی پی پی کے ضلعی صدر راجہ شکیل عباسی ایڈووکیٹ،سٹی صدر افتخار شہزادہ سمیت دیگر رہنماں اور مسیحی برادری کے پاسٹرز نے سب انسپکٹر شہزاد رفیق کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناں اورخواہشات کا اظہار کیاہے۔ سید سبط الحیدر بخاری کا کہناہے کہ اسلام آباد کی مسیحی برادری ملک بھر کی اقلیتی برادری کیساتھ ملکر ملکی ترقی میں بے مثال کردار اداکررہی ہیاورشہزاد رفیق نے جس طرح محنت اور لگن سے محکمے میں اپنا نام بنایاہے قابل ستائش ہے۔ راشد چوہان نے کہا کہ ترقی پانے والے مسیحی پولیس آفیسر ہمارے لئے قابل تقلید و ستائش ہیں۔ راجہ شکیل عباسی کا کہنا تھا کہ انکی ترقی پانے سے مسیحی برادری کے ملکی ترقی میں کردار کو جلابخشے گی بلکہ نوجوانوں میں آگے بڑھنے کاجذبہ مزید بیدار اور پختہ ہوگا۔ اس موقع پر پاسٹر زاہد اقبال، پاسٹر ایوب،پاسٹر آصف۔پاسٹر قیصراور پاسٹر شکیل نے شہزاد رفیق کی مزید ترقی اور کامیابی کیلئے دعابھی کی۔