دھمیال پولیس کی کاروائی،2 بائیک لفٹر گینگز کے 4 ارکان گرفتار 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 بائیک لفٹر گینگز کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمران، زیب، بابر اور علی شامل ہیں،ملزمان سے 08 مسروقہ موٹر سائیکل اور فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 30 ہزار برآمد ہوئے، گینگز سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

ای پیپر دی نیشن