راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے 07ملزمان گرفتار کرلئے وارث خان پولیس نے ملزم عرفان سیپستول30بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم زکریا سے پستول30بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم قدیر سے پستول30بور معہ ایمونیشن، محمد بنارس سے پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم شعیب سے پستول30بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم محمد عمر سے ریوالور32بور معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم ذیشان سے پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔