ڈی آئی جی سید علی رضا اور ایس پی صدر خان زیب کی ایف ٹین مرکز میں کھلی کچہری

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور ایس پی صدر خان زیب نے ایف ٹین مرکز میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ڈی آئی جی اور ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے اسلام آباد پولیس مختلف فورمز کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے کئے پرعزم ہے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن