آئی جی اسلام آبادکی زیر صدارت   کرائم کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں کرائم کنٹرول کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا،ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق ،ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے انسداد کا جائزہ لیا، انہوں نے پولیس افسران کو مقررہ وقت کے اندر ڈکیتی، قتل، رابری، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات میں شواہد کے حصول کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

ای پیپر دی نیشن