پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر یوم بیداریء ملت منایاگیا

Nov 10, 2024

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر یوم بیداریء ملت منایاگیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی کی ہدایت پرشاعرمشرق،حکیم الامت، مصورِپاکستان ڈاکٹر علامہ محمداقبال  کے 147ویں یوم ولادت کے موقع پرانکی انقلاب انگیز فکری وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جڑواں شہروں سمیت ملک بھرمیں فکراقبال کانفرنسز، سیمینارزاوراجتماعات منعقدکیے گئے، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمد زاہدحبیب قادری کاکہناتھاکہ علامہ اقبال  کے پاکستان میں فرقہ واریت اورانتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں علامہ اقبال نے پوری امت کو اتحاداورخودی کا پیغام دیا،علامہ اقبال نے امت کو اتحاداورخودی کا پیغام دیا، علامہ اقبال کے فلسفہ ء خودی میں ہمارے تمام داخلی و خارجی مسائل کا حل موجود ہے،علامہ اقبال کے تصورکے مطابق اسلامی فلاحی ریاست تشکیل دی جائے،حکمران اقبال کے فلسفہ خودی کی روشنی میں امریکی گداگری کی بجائے خود انحصاری کی منصوبہ بندی کریں، ان کاکہناتھاکہ سوائے علیحدہ ملک کے قیام کے آج تک پاکستان میں تصوراقبال کے مطابق کچھ بھی نہیں ہو،علامہ اقبال نے جس مقصد کے حصول کیلئے قیام پاکستان کا خواب دیکھاتھا۔

مزیدخبریں