اسلام آبا د (نمائندہ خصوصی) کمیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے مستقبل میں بجلی کے مسائل حل کرنے، قیمتوں میں کمی اور سروس کی بہتری کے لئے، پاکستان میں بجلی کی ہول سیل مارکیٹ کو کھلونے کی سفارش کی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنانے اور مسائل کا مستقل حل کیلئے حکومت جلد از جلد دو طرفہ معاہدہ مارکیٹ (سی ٹی بی سی ایم) ماڈل کو نافذ کرے۔ اس ماڈل کے مطابق بجلی بنانے والی کمپنیاں اور بجلی فروخت کرنے والی کمپنیاں ، براہ راست بجلی کی خریداری کے معاہدے اور قیمت کا تعین کر سکیں گے۔ اس ماڈل میں سینٹرل پاور پرچیز کمپنی کا کردار ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نیپرا دو طرفہ معاہدہ مارکیٹ (سی ٹی بی سی ایم) ماڈل کو نافذ کرنے کی منظوری 2020 میں دی تھی ، تاہم اس طریق کار پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ کمیٹیشن کمیشن نے پاور سیکٹر میں کمٹیشن کے مسائل پر اپنی ریسرچ رپورٹ اور سفارشات وزارت خزانہ کو جمع کروا دی ہے۔ اپنی رپورٹ میں کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ے کہ پاور سیکٹر پر حکومتی کمپنیوں کی اجارہ داری ، اس شعبے میں ڈویلپمنٹ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ بجلی کے شعبے کے فروغ اور مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ پروڈوکشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کو الگ الگ کر دیا جائیے اور اس شعبے کی نجکاری کر دی جائے۔