اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر مختار احمد کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا قائم مقام ریکٹر تعینات کردیا گیا ،وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ایچ ای سی کے ساتھ ساتھ ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی زمہ داریاں بھی دیکھیں گے سپریم کورٹ نے اپنے 24 اکتوبر کے جاری فیصلے میں سابق ریکٹر جامعہ ڈاکٹر ثمینہ ملک کو فارغ کیا تھا۔