راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے باورکرایاہے کہ ازلی دشمن بھارت بلوچستان پر کھلم کھلا حملہ آور ہے،دشمن کی آلہ کار کالعدم تنظیموں کو کچلنے کیلئے موسوی امن فارمولہ پر عمل کیا جائے، پوری قوم بھارتی دہشت گردی کیخلاف بلوچ عوام کیساتھ کھڑی ہے، پاکستان کے ہر محب وطن کو دہشت گردی کیخلاف فوج اور سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا،سانحہ کے متاثرین کی داد رسی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے،حکومت دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرے۔
علامہ آغاسیدحسین مقدسی کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن بم دھماکے کی مذمت
Nov 10, 2024