موسم سرما کی آمد آمد، گیس کے کم پریشر کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہونے لگا

Nov 10, 2024

راولپنڈی (محبوب صابر /جنرل رپورٹر)موسم سرما کی آمد آمد ہے اور چھاؤنی کے علاقوں میں گیس کے کم پریشر کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہونے لگا اور شہریوں کی قوت برداشت جواب دے گئی،ٹاہلی موہری، غوثیہ چوک، گلشن شافی، ڈھیری حسن آباد، اڈیالہ روڈ کے دونوں اطراف ڈھوک کلہور، ڈھوک جمعہ، مبارک لین، خیابان میراں بخش،ٹنچ بھاٹہ آبادی نمبر 1،2،3،ڈھوک سیداں، اسلم مارکیٹ،عزیز آباد،کیانی روڈ،علامہ اقبال کالونی،پیپلز کالونی، اشرف کالونی،یونین کونسل 88کے علاقے اور دیگر آبادیوں میں گیس کے صارفین اب لکڑی اور تیل کے صارف بن چکے ہیں، گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو چکا ہے اور پریشانی و مصیبت الگ سے جھیل رہے ہیں، یہ باتیں گزشتہ روز  سردار شیر خان، حمزہ، احمد نواز، علی، طاہر، فیاض خان، یاسر اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتا ئیں انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ بدترین صورتحال اختیار کر گیاہے، عوام کی آہ و بکا بھی محکمہ سوئی گیس پر اثر انداز نہ ہوئی اورگھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے عوامی احتجاج پر متعدد علاقوں میں گیس کی پرانی پائپ لائنوں کی تبدیلی کے علاوہ نئی پائپ لائنیں بھی بچھائی گئیں تاہم صورتحال میں بہتری نہ آسکی اس لئے اس کو بہتر کی جائے۔

مزیدخبریں