معصوم شہریوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں،سینیٹر سلیم مانڈوی والا

Nov 10, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  سینٹ کی مجلس  برائے خزانہ  کے سربراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والاکوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ کی شدید مذمت کرتا ہوں،بیان میں انہوں نے کہا کہ مسافروں کی شہادت کا سن کر  دل بہت رنجیدہ ہے۔ معصوم شہریوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں  جلدی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں وحشی درندے ہیں۔دھماکے کر کے معصوم شہریوں کو شہید کرنے والوں کی جگہ یہاں نہیں جہنم ہے۔ عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی اس جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں جو کبھی رائے گان نہیں جائیں گے۔ خدا تعالیٰ شہیدوں کو جنت میں اعلی مقام اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔

مزیدخبریں