اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کیاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں میں سموگ چھائے رہنے اور چند میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں دھند جبکہ علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ ترعلا قے سموگ / دھند کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم بگروٹ میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ہفتہ کوریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی01اوراسکردو میں02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔