وزیر مملکت آئی ٹی سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق گفتگو 

Nov 10, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے عالمی بینک کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی۔وفد نے حکومت کے ڈیجیٹلائزیشن کے لیئے اقدامات کو سراہا اور فریقین نے ڈیجیٹل اکانومی اینحانسمنٹ پراجیکٹ کے مختلف مراحل کے نفاذ کے لیئے تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم بھی میٹنگ میں موجود تھے۔وفد کی قیادت عالمی بینک کی پریکٹس مینجر ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ برائے ساوتھ ایشیا ریجن، مس وائجنتی ٹی ڈیسائی کر رہی تھیں۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن،  ڈیجیٹل اکانومی اینحانسمنٹ پراجیکٹ اور پاکستان میں اس پراجیکٹ کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان اور اسپیشل سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن اظفر منظور بھی موجود تھے۔زیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی بینک وفد کو ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے جاری اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل منتقلی کے لیئے پر عزم ہے، ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پروسس کو لیڈ کرنے کے لیئے پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے، ڈیجیٹل اکانومیاینحانسمنٹ پراجیکٹ بہت اہم پراجیکٹ ہے اور اس کے نفاذ پر توجہ مرکوز ہے۔

مزیدخبریں