اسلام آباد(میگزین رپورٹ)سر براہ فرو غ درودوسلام تحر یک قار ی محمد یا سین قادری نقشبندی، جو ائنٹ سیکر ٹر ی ر یجنل یو نین آ ف جر نلسٹس عطا الر حمن چوہدری اورمرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان محمد عبیداللہ چوہدری نے کہاہے کہ شاعر مشرق نے بر صغیر پاک وہند کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے میں جو کلیدی کردار ادا کیا ہے،اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔آپ نے پاکستان کا خواب دیکھا تھا،جسے شرمندئہ تعبیر قائد اعظم نے کیا،اقبال کے فلسفے اور نظریات کا ہی ثمر تھا کہ ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔آپ نے امت مسلمہ کے لئے بے تحاشا خدمات انجام دیں۔147ویں جنم دن کے موقع پر گفتگو میں رہنمائوں نے کہا کہ اکیسویں صدی شاید ماضی کی صدیوں سے زیادہ حساس ہے کہ آج انسان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔جہاں ایک طرف تو دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے تو وہیں مذہب وعقیدے کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔مادیت کی دوڑ میں روحانیت کو کچلا چا چکا ہے۔ قار ی محمد یا سین قادری نقشبندی نے کہا کہ غاصب اور ظالم اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے فلسطین پر بارود کی بارش کررہا ہے۔ صہیونی جارحیت سے 55 ہزار مسلمان شہید ہو چکے لیکن مہذب دنیا خواب غفلت سے بیدار ہوئی نہ او آئی سی نے ہوش کے ناخن لئے، ایسی اقوام متحدہ کا کیا فائدہ جو مظلوم اقوام کو انصاف نہ دلاسکے؟ محمد عبیداللہ چوہدری اور عطا الر حمن چوہدری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے یہ بھی باور کروایاکہ یہ قوم غلام ہو ہی نہیں سکتی،اس لئے تمام مسلمان یکجا ہو کر اپنی پہچان کے لئے ظالم کے سامنے سینہ سپر ہو جائیں تو آدھے سے زیادہ مسائل تو ایسے ہی حل ہو جائیں گے۔حکیم الامت بیسوی صدی کے معروف شاعر،مصنف،قانون دان،سیاستدان،مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے تھے جنھوں نے بانگِ درا،بالِ جبریل ،''ضربِ کلیم ،ارمغانِ حجاز،تجوید فکربت اسلام ،اسرار ورموز،'پیام مشرق ،زبورِ عجم ،جاوید نامہ،پس چاہ بیار کرد اوردیوان محمد اقبال کے زریعے مسلم قوم میں انقلاب پبا کردیا۔