اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیربرائے بحری امورقیصراحمد شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان خراب کرنے والے عناصرکا خاتمہ یقینی بنائیں گے، وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت جلد ہی تمام دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وازرت بحری امور کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیربرائے بحری امورقیصراحمد شیخ نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پرہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحیقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہی۔ قیصراحمد شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت مل کر زخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان خراب کرنے والے عناصرکا خاتمہ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کا امن خراب کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔