چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار، آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ سے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شیڈول کا معاملہ سلجھ نہ سکا جس کے باعث آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا ہے جو کہ پہلے 11 نومبر کو شیڈول تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچز کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ ختم کیا گیا، آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں باضابطہ شیڈول کا اعلان کرنے کا پلان کیا تھا۔متعلقہ آفیشل نے کہا ہے کہ شیڈول ابھی کنفرم نہیں ہے، شیڈول کے حوالے سے میزبان اور حصہ لینے والی ٹیموں کے بورڈز سے بات چیت جاری ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اس ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔آئی سی سی نے 100 دنوں کے حوالے سے تقریب رکھی تھی، تقریب میں شیڈول کا اعلان بھی کیا جانا تھا۔دوسری جانب پی سی بی کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ ٹرافی ٹور کا فلیگ آف اور ٹورنامنٹ برانڈنگ لانچ تھی، اس ایونٹ پر ابھی کام ہو رہا ہے، شاید اس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں ان دنوں مشکل ہیں، ایونٹ کے شیڈول کی نہ تو تصدیق کی تھی نہ اعلان کیا تھا اس لیے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔اس سے قبل بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبر سامنے آئی تھی، بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کرنے کی بھی خبر سامنے آئی تھی۔پی سی بی دو روز قبل کے اپنے مؤقف پر قائم ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ تحریری کچھ آئے گا تو کوئی فیصلہ کریں گے، انہوں نے ہائبرڈ ماڈل کی نفی کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن