جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہ

Nov 10, 2024 | 10:52

کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس اوربولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کیلئے  بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے تصدیق کی ہے کہ ریلوے اسٹیشن پردھماکا خودکش تھا، خودکش بمبار سامان کے ساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، ایسےکسی شخص کو روکنا مشکل ہوتا ہےجو خودکش حملے کے لیے آئے۔اس کے علاوہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے  خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں