صدر اور وزیر اعظم کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

 صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت نے کامیاب کارروائی میں 6  خوارج کو جہنم واصل اور 6 کو زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسزکو سراہا اور فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی اور انتشارپھیلانے والوں کے خاتمے کے لیے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔وزیر داخلہ  محسن نقوی نے بھی شمالی وزیرستان میں خارجیوں کےخلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوارج کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے، دہشتگردوں کوکہیں چھپنے نہیں دیں گے، قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن