سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی کمبوڈیا کے بادشاہ کو یومِ آزادی کی مبارکباد

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اطلاع دی کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کے روز کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کو ان کے ملک کے جشنِ یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔اپنے سفارتی پیغام میں شاہ سلمان نے کمبوڈیا کے بادشاہ کے لیے اچھی صحت اور خوشی کے ساتھ ساتھ حکومت اور عوام دونوں کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہش ظاہر کی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ایسا ہی ایک پیغام بھیجا۔جنوب مشرقی ایشیائی قوم نے نو نومبر 1953 کو فرانس سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔سیہامونی 2004 میں کمبوڈیا کے بادشاہ بنے جب ان کے والد نوردوم سیہانوک تخت سے دستبردار ہو گئے تھے۔ سیہانوک بعد میں 2012 میں بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔

ای پیپر دی نیشن