دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے:وفاقی وزیر داخلہ

Nov 10, 2024 | 18:57

ویب ڈیسک

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے۔وفاقی وزیر محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات ہوئی .جس میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے. اس جنگ میں صرف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے. بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں.مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

مزیدخبریں