سموگ کریک ڈاؤن:104 مقدمات درج

پنجاب پولیس نے لاہورسمیت مختلف اضلاع میں اسموگ کریک ڈاؤن کے دوران 24 گھنٹوں میں 104 مقدمات درج کرکے دو درجن افراد کو گرفتار لیا۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی ہدایت پرپنجاب پولیس اسموگ کی روک تھام اورماحولیاتی تحفظ کیلئے حرکت میں آ گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہورسمیت مختلف اضلاع میں اسموگ کریک ڈاؤن کے دوران 104 مقدمات درج کیے گئے، 25 افراد گرفتارکرلیے گئے۔  424 افراد کو 07 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد، 36 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 29، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 325 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ صنعتی سرگرمی پر02، اینٹوں کے بھٹوں کی 18اوردیگر13 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس انسداد اسموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طورپر2095 ملزمان گرفتار، 2483 مقدمات درج کئے گئے۔  21466 افراد کو مجموعی طورپر04 کروڑ، 99 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 1346 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔  فصلوں کی باقیات جلانے کی 1481 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 18476 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ صنعتی سرگرمی کی 312، اینٹوں کے بھٹے کی 890 دیگر مقامات کی 346 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 5961 گاڑیوں کے چالان، 741 کو بند ، 03 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ، 36 ہزار 351 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔  01 لاکھ 57 ہزار 599 گاڑیوں کو بند ، 10 ہزار 19 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے بیان میں کہا کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیرنہ کی جائے. پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں محکمہ ماحولیات کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن برقرار رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن