نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کی تیاریاں جاری ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی پرکاپ انتیس کا سربراہی اجلاس آذربائیجان میں 11 سے 22 نومبر کو ہوگا۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ایگزیکٹو آرڈرز اور اعلانات تیار کرلیے ہیں۔ معاہدے سے علیحدگی کے بعد مغربی زمین کو کان کنی کے لیے کھول دیا جائے گا، ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں بھی پیرس معاہدے کو غیر موثر قرار دے کر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بدھ کو جو بائیڈن سے ملاقات شیڈول ہے. وائٹ ہاؤس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی دعوت کو قبول کرلیا، نومنتخب اور سبکدوش صدور کی ملاقات بدھ کی صبح 11 بجے اوول آفس میں ہوگی۔امریکا میں روایتی طور پر سبکدوش صدر نئے منتخب صدر سے ملاقات کرتا ہے. 2020 میں انتخابات ہارنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس روایت کو توڑ دیا تھا اور نومنتخب صدر جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کی تھی۔
رائٹر کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے ابتدائی طور پر دوبارہ انتخاب کی کوشش کی تھی. لیکن جولائی میں ریپبلکن ٹرمپ کے خلاف تباہ کن بحث کے بعد دوڑ سے باہر ہو گئے تھے۔5 نومبرکو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ موجودہ نائب صدرکملا ہیرس کوشکست دینے کے بعد 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔
خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 نومبر کے انتخابات میں کملا ہیرس کو شکست دی اور اب وہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔