لاہور(وقا ئع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پاکستانی فوج کے ذریعے ڈرون حملے رکوانے کے لئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک کی دفاعی اور خارجہ پالیسی میں مداخلت عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں جبکہ کسی غیرملک کے ساتھ تعلق رکھنے اور ملکی ایٹمی اثاثوں کی حفاظت اوراس کا استعمال کیسے کرنا چاہئے یہ سب معاملات عدالت کے دائرہ کار سے باہر ہیں‘ وکلاء محاذ برائے تخفظ دستور نے ڈاکٹر عبدالباسط کی وساطت سے دائر درخواست میں وزارت دفاع، سیکرٹری خارجہ امور کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ امریکی افواج‘ قبائلی علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا بڑے پیمانے پر ضیاع ہو رہا ہے۔ لٰہذا عدالت حکومت کو ہدایت کرے کہ امریکی حملے روکنے اور نیوکلیئر اثاثوں کو بچانے کے لئے پاکستانی فوج کو استعمال کیا جائے۔