سمندرپارپاکستانیوں کے وزیرڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ جاگیرداروں نے اپنی زمینیں بچانے کے لئے ٹوڑی بند میں شگاف دلوائے۔

دادو میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں نے اپنے سیاسی اثرو رسوخ کی بدولت ٹوڑی بند میں شگاف ڈلوائے جس سے لاکھوں خاندان بے گھر ہوکرمفلسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں، ان کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن تحقیقات کے نتائج سامنے لائے اور شگاف ڈالنے والے لوگوں کو قرارواقعی سزا دی جائے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے دورکے بعد کوئی حفاظتی بند تعمیرکیا گیا اورنہ ہی کسی بند کی مرمت ہوئی۔ اس کرپشن میں ملوث سب افراد کا احتساب ہونا چاہئے، ان کے ساتھ متحدہ سوشل فورم کے غلام علی شاہانی، صوبائی وزیرنثار پنہور،علی مرتضیٰ سومرواور بابرعباسی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن