دارالحکومت پیانگ یانگ میں منعقد ہونے والی اس فوجی پریڈ کی تقریب میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کِم یانگ ال، ان کے صاحبزادے کِم یانگ اُن ،حکمران جماعت کے سینئر عہدیدار اورفوجی افسر شریک ہوئے۔ پریڈ میں فوجیوں کی کثیرتعداد نے حصہ لیا۔اس کے علاوہ مختلف صلاحیتوں کے حامل میزائل ،ٹینک اورراکٹ بھی نمائش کے لیے پریڈ میں شامل کیے گئے۔اس تقریب کی خاص بات سپریم لیڈر کم یانگ ال کے صاحبزادے کم یانگ اُن کی شرکت تھی۔کم یانگ ان پہلی مرتبہ کسی اہم تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔شمالی کوریا کے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ فوجی تقریب میں شرکت کے بعد مستقبل میں کم یانگ اُن کے سپریم لیڈر بننے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔