وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ دیدارحسین کی بطورچئیرمین نیب تقرری انصاف کے منہ پرطمانچہ ہے،حکومت نے اپنی روشن نہ بدلی لانگ مارچ کریں گے

جوہر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیئر مین نیب کی تعیناتی کا حکومتی فیصلہ قبول نہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ دیدار شاہ سے ذاتی اختلافات نہیں تاہم ان کی تقرری کے دوران انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو نواز شریف کی قیادت میں لانگ مارچ کریں گے۔وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ سوئٹرز لینڈ کے بینکوں میں موجود پیسہ غریب عوام کا ہےجو ان تک پہنچنا چاہیے۔ پاکستان کےوسائل پرغریبوں کا بھی اتنا ہی ہے حق ہے جتنا کہ امیروں کاہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے جوہرآباد میں متاثرین سیلاب کے لیے وطن کارڈز کے سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن