وفاقی وزیرقانون بابراعوان نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کی وجہ سےپنجاب حکومت کا حصہ بنے ہیں۔

Oct 10, 2010 | 09:52

سفیر یاؤ جنگ
وفاقی وزیر قانون بابراعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پار ٹی نے اپنے احتساب کیلئے کھلے دل سے قائد حزب اختلاف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت کی اسی فیصد سےزائد شقوں پر عملدر آمد ہو چکا ہے تاہم مسلم لیگ نون اس حوالے سے تعاون نہیں کررہی ہے۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ، کبھی لوٹا فیکٹریاں نہیں بنائیں۔احتساب کے لیے تیارتھے اورتیاررہیں گے۔ان کاکہناتھا کہ یہ تاثردینے کی کوشش کی گئی ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ دیدارحسین کی تقرری درست نہیں کی گئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بننے کے بعد دیدارحسین نے کبھی سیاست میں حصہ نہیں لیا۔مسلم لیگ نون کے اراکین کاچئیرمین نیب کی تقرری سے متعلق موقف واضح نہیں ہے 
مزیدخبریں