جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اوربھارت کی خواہش ہے کہ  پاکستان کوغیرمحفوظ قراردے کراس کی اٹیمی طاقت کی حیثیت ختم کردیں۔   

Oct 10, 2010 | 10:18

سفیر یاؤ جنگ
پشاورکےمرکزاسلامی میں جماعت اسلامی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نےکہا کہ عراق اورافغانستان میں شکست خوردہ امریکہ اور نیٹو پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ ڈرون حملوں میں وہ لوگ مارے جارہے ہیں جن کی وجہ سے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران طاغوتی طاقتوں سے ہوشیارہوجائیں اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے خارجہ پالیسی کو ازسرنو مرتب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پاکستان میں سیاست سے پہلے اپنے اعمال کا حساب دیں اور قبائلی علاقوں میں آپریشن کی آڈٹ رپورٹ سے عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں چوروں اور لٹیروں کی حکومت ہے، عوام دہشت گردوں کو ووٹ دیں گے تو ٹارگٹ کلنگ کیسے رکے گی۔   
مزیدخبریں