پرانے قرض چکانے کیلئے آئی ایم ایف سے مزید ساڑھے 7 ارب ڈالر لئے جائیں گے: ذرائع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + آئی این پی) وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پرانے قرض چکانے کے لئے آئی ایم ایف سے ساڑھے 7 ارب ڈالر کے مزید قرضے لئے جائیں گے۔ اس وقت ہر پاکستانی 28 ہزار روپے فی کس کا مقروض ہے اور عالمی اداروں سے 10 ارب ڈالر کا مزید قرض ملنے پر یہ قرض 30 ہزار روپے فی کس ہو جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ قرض اگلے مالی سال کے لئے پرانے قرضوں کی فراہمی پر خرچ ہو گا اور آئی ایم ایف کے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سٹینڈ بائی پروگرام کی جتنی قسطیں پاکستان کو ملیں گی آئندہ پروگرام کا حجم بھی اتنی ہی مالیت کا ہو گا۔ اب تک پاکستان سٹینڈ بائی پروگرام کے تحت سات ارب 60 کروڑ ڈالر حاصل کر چکا ہے اور اس کے بیرونی قرضوں کا حجم 55 ارب 62 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...