قاہرہ میں گرجاگھروں پرحملوں کے خلاف عیسائیوں کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران اچانک مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ شروع ہوگئی، پولیس کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے ميں پچیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں تین سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیںجبکہ متاثرہ علاقوں میں قیام امن کیلئے فوج بھی تعینات کی جارہی ہے۔