اگر کسی ملک نے حزبِ اختلاف کی نیشنل کونسل کو تسلیم کیا تواس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ شام

Oct 10, 2011 | 12:04

سفیر یاؤ جنگ
شام کے وزیرِخارجہ ولید المعلم نے ان اقدامات کی تفضیلات تو نہیں بتائیں لیکن کہا ہے کہ شامی قومی کونسل غیرقانونی ہے۔ چندروزقبل شام کی حزبِ اختلاف کی سات جماعتوں نے شامی قومی کونسل کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ مغربی ممالک بشمول امریکہ اورفرانس نے حزبِ اختلاف کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے لیکن کونسل کو باقاعدہ طورپرتسلیم نہیں کیا۔ وزیرخارجہ ولیدالمعلم لاطینی امریکا کے پانچ ممالک کے وزراء کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس مشترکہ پریس کانفرنس کا مقصد بظاہر یہ دکھانا تھا کہ صدربشارالاسد کی حکومت کو ان ممالک کی حمایت حاصل ہے۔اس موقع پر شامی وزیرخارجہ نے کہا کہ انہیں قومی کونسل کی سرگرمیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن اس بارے میں شام کا مؤقف یہ ہے کہ ہم ہر اس ملک کے خلاف سخت اقدامات کریں گے جواس غیرقانونی کونسل کو تسلیم کرے گا۔
مزیدخبریں