دنیا بھرمیں ذہنی امراض کےشکارمریض علاج کی سہولتیں میسرنہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکارہیں۔ عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کی جانب سےدماغی صحت کے عالمی دن پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھرمیں ہرچارمیں سےایک شخص کوکسی نا کسی مرحلے پر ذہنی علاج درکارہوتا ہے،لیکن ان میں سےپچاسی فیصدافراد کوعلاج کی سہولت میسر نہیں ہوتی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد،وسوسے،سماجی زندگی سےعلیحدگی،مرگی اورمخبوط الحواسی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونےکےباوجودامتیازی سلوک کا خطرہ محسوس کرتے ہوئےعلاج سے دور رہتے ہیں۔رپورٹ کےمطابق افریقی ممالک میں نوے لاکھ افراد کی آبادی کیلئےمحض ایک ماہرنفسیات جبکہ ایشیائی ممالک میں دو کروڑ نوے لاکھ افراد کی آبادی کیلئےصرف دو ماہر دستیاب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن