ايران سے سبزيوں کی درآمد شروع ہونے کے باوجود سبزيوں کی قيمتوں ميں اضافے کا رجحان برقرار ہے ۔

Oct 10, 2011 | 14:52

سفیر یاؤ جنگ
کراچی ہول سيل ويجيٹيبل مارکيٹ کے صدر شاہ جہاں کے مطابق مقامی طلب پوری کرنے کے ليئےايران سے سبزيوں کی درآمد شروع ہوگئی ہے تاہم مقامی مارکيٹ ميں رسد کم ہونے سے سبزيوں کی قيمت ميں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ ہول سيل مارکيٹ ميں شملہ مرچ کی قيمت پچاس روپے کلو سے بڑھ کر ستر روپے کلو ، کھيرے کی قيمت پچیس روپے کلو سے بڑھ کرساٹھ روپے،آلو بیس ،پيازپچیس سے پینتیس، ترئی پچاس روپے سے بڑھ کر ستر روپےاور ٹماٹرکی قیمت ساٹھ روپےسے بڑھ کرستر روپے کلو ہوگئی ہے۔ جبکہ ديگر سبزيوں ميں بھنڈی اسی روپے کلو ،مٹر ایک سو ساٹھ روپے کلو گوبھی ستر روپے کلو ،گاجرتیس روپے کلو ،ليموں ساٹھ روپے کلو اور ہری مرچ ستر روپے کلو ميں فروخت ہورہی ہے
مزیدخبریں