افغان فورسزکو تربیت دینے کے بھارتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں: پینٹاگون

Oct 10, 2011

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بھارت کی جانب سے افغان سکیورٹی فورسز کو تربیت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے افغانستان میں نئی دہلی کے فوجی کردار کی حمایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے واشنگٹن میں ایک آف کیمرہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا فوجی تعاون افغانستان اور خطے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا افغانستان کے استحکام کیلئے دونوں ملک اس قسم کا تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم یقین کرتے ہیں کہ اتحادیوں کی طرف سے اس مشن کیلئے مناسب وسائل فراہم کئے جارہے ہیں ان میں سے علاقائی اتحادی بھارت بھی ایک ہے۔ محفوظ و مستحکم افغانستان خطے کے ہر ایک ملک کے مفاد میں ہے ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سے بھارت کے ساتھ تعلقات استوارکرنےکا فیصلہ ان کا اپنا ہے ہم افغانستان میں سکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے تعاون فراہم کررہے ہیں۔
مزیدخبریں