لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ کے دورہ ڈیرہ غازی خان کے موقع پر سیلاب متاثرین نے ماڈل دیہاتوں کی تعمیر پر نواز شریف اور شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایک ضعیف خاتون نے سرائیکی مےں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”سیلاب توں سانوں برباد کیتا۔ شہباز شریف آکے آباد کیتا“