سنی اتحاد کونسل کا 20نومبر کو حکومت ہٹاﺅ ٹرین مارچ کا اعلان

لاہور + فیروزوالا + مریدکے (خصوصی نامہ نگار + نامہ نگاران) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے کہا کہ 20نومبر کو حکومت ہٹاﺅ ٹرین مارچ کیا جائے گا جو کراچی سے شروع ہو کر اسلام آباد پہنچ کر ختم ہوگا۔ پنجاب کے وزیر قانون دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اب تک کسی دہشت گرد کو سزا نہیں مل سکی۔ صاحبزادہ میاں سعید احمد شرقپوری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے، حکومت کو چاہئے کہ قادیانیوں پر کڑی نظر رکھے جس جج نے ممتاز قادری کو سزا دی اس نے کفر کا ارتکاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل سنی سیکرٹریٹ کالا شاہ کاکو مےں قومی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر سید مظہر سعید کاظمی، مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ محمد رفیق شاہ جمالی، سید ریاض شاہ، مولانا محبوب عالم، جسٹس (ر) میاں نذیر اختر، قاری غلام نبی چشتی، پروفیسر محمد عبدالعزیز نیازی اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ربوہ مےں قادیانی ہیڈ کوارٹر کو بند کیا جائے‘ ممتاز قادری کو فوراً رہا کیا جائے۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان بھر کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر ختم نبوت کانفرنس کی جائیں گی اور 2013ءکو ختم نبوت کے سال کے طور پر منایا جائے گا۔ کانفرنس سے صاحبزادہ میاں ابوبکر نقشبندی، پیر سید صمصام بخاری، میاں محمد حنفی سیفی، سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر محمد حامد رضا، خواجہ قطب الدین، مفتی محمد خان قادری، پیر خلیل الرحمن شاہ، ڈاکٹر مظہر سعید شاہ اور دیگر علماءو مشائخ نے بھی ختم نبوت کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن