اسمبلی توڑنے کی تجویز ڈاکٹر طاہر کی ذاتی رائے ہے:رہنما یونیفکیشن بلاک اعجاز شفیع

Oct 10, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی رپورٹر) یونیفکیشن بلاک کے رہنما اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ اس کا یونیفکیشن بلاک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید کا بیان غیر جمہوری ہے۔ اسمبلی کا پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور اسے اپنی میعاد پوری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یونیفکیشن بلاک نے انہیں ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اس بیان سے یونیفکیشن بلاک کی لاتعلقی کا اعلان کریں۔
مزیدخبریں